بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی چچا زاد بہن نور جہاں عرف مُنی پشاور میں انتقال کر گئیں۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی چچا زاد بہن نور جہاں کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور ان کا انتقال پشاور میں ہوا۔
نور جہاں اپنے چچا زاد بھائی اور فلم اسٹار شاہ رخ خان سے ملنے کئی مرتبہ بھارت بھی گئیں جہاں انہوں نے پرانی یادیں تازہ کیں۔
مُنی کی خواہش تھی کہ شاہ رخ خان بھی پشاور آئیں اور خاندان کے افراد سے ملیں، شاہ رخ خان نے نور جہاں سے پاکستان خصوصاً آبائی شہر پشاور آنے کا بھی وعدہ کیا تھا۔
تاہم مرحومہ نور جہاں کی اپنی زندگی میں شاہ رخ خان سے پشاور میں ملاقات کی خواہش ادھوری ہی رہ گئی۔
نور جہاں کے والد غلام محمد گاما تحریک پاکستان کے کارکن اور پشاور شہر کی جانی پہچانی شخصیت تھے۔
مرحومہ نورجہاں عوامی نیشنل پارٹی کی دیرینہ کارکن تھیں اور یونین کونسلر بھی رہ چکی تھیں۔