شاہ رخ خان کی نئی فلم ‘جوان’ کا ٹریلر ریلیز ایونٹ دبئی میں ہوگا

شاہ رخ خان کی نئی فلم ‘جوان’ کا ٹریلر ریلیز ایونٹ دبئی میں ہوگا


بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ‘جوان’ کے ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں جو 7 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر شاہ رخ خان فلم ٹریلر ریلیز ایونٹ دبئی میں منعقد کریں گے۔

ٹریلر ریلیز کیلئے یکم ستمبر کو میگا ایونٹ منعقد کیا جائے گا، ایونٹ کیلئے ٹکٹس کی بکنگ بھی شروع ہوگئی ہے۔

کنگ خان کی آخری فلم ‘پٹھان’ کامیابی سے ہمکنار ہوئی تھی لہٰذا اب پرستاروں کو ان کی نئی فلم کا بےصبری سے انتظار ہے۔

فلم ‘جوان’ میں شاہ رخ خان نے ڈبل رول کیا ہے، ان کے ہمراہ نین تارا اور وجے سیتھوپتی بھی ہیں۔

دیپیکا پڈوکون فلم میں مختصر کردار ادا کریں گی، خوبرو اداکارہ ثانیہ ملہوترا اور ردھی ڈوگرا بھی ‘جوان’ کا حصہ ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں