شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ مکمل، پارٹی کا اہتمام

شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ مکمل، پارٹی کا اہتمام


بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ مکمل ہونے پر پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعے کی رات اس پارٹی کا اہتمام ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں کیا گیا جہاں شاہ رخ خان سمیت بالی ووڈ کے دیگر اداکار بھی پہنچے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹی سہانا خان بھی ریسٹورنٹ پہنچی تھیں۔

اداکار سنیل شیٹی، اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے علاوہ دیگر کئی اداکار اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس پارٹی میں نظر آئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ فلم ’ڈنکی‘ اس سال دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں