شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘، ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کے مقابلے میں ناکام

شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘، ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کے مقابلے میں ناکام


بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’ڈنکی‘ مداحوں کو فلم ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کی طرح مداحوں کو زیادہ متاثر نہیں کرسکی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم ’ڈنکی‘ نے ریلیز کے بعد پہلے دن بھارت میں صرف 30 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوسکی جبکہ فلم’پٹھان‘ نے پہلے دن باکس آفس پر 57 کروڑ اور’جوان‘ نے 89 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

اس حساب سے شاہ رخ خان کی اس سال ریلیز ہونے والی فلموں میں فلم ’ڈنکی‘ نے باکس آفس پر پہلے روز سب سے کم بزنس کیا ہے۔

بھارتی صحافی مونیکا راول کوکریجا نے فلم ’ڈنکی‘ کے بارے میں اپنے ردِعمل میں کہا کہ اس فلم میں شاہ رخ خان مداحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

بھارتی صحافی انوج کمار نے کہا کہ’ڈنکی‘ راج کمار ہیرانی کی بہترین فلم نہیں ہے لیکن یہ فلم کافی مزاحیہ ہے اور ناظرین فلم دیکھ کر محظوظ ہوں گے۔

ایک اور بھارتی صحافی شبھرا گپتا کا کہنا ہے کہ ’ڈنکی‘ راج کمار ہیرانی کے کیریئر کی سب سے کمزور ترین فلم ہے۔

واضح رہے کہ فلم ساز راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ڈنکی‘ کی کہانی 5 دوستوں کے گروہ کے گرد گھومتی ہے، جو لندن جانے اور رہائش اختیار کرنے کا خواہاں ہیں۔

اس گروپ میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنو، وکی کوشل اور دیگر شامل ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں دیا مرزا، بومن ایرانی، دھرمیندر سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں