شاہ رخ خان کی راجکمار ہیرانی کے ساتھ مضحکہ خیز گفتگو

شاہ رخ خان کی راجکمار ہیرانی کے ساتھ مضحکہ خیز گفتگو


بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور ہدایت کار راجکمار ہیرانی کے درمیان ہونے والی گفتگو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

اداکارشاہ رخ خان نے حال ہی میں ٹویٹر پر آسک ایس آر کے سیشن کی میزبانی کی۔

اداکار شاہ رخ خان نے اس سیشن کے دوران اپنے مداحوں کے کئی سوالوں کے جواب دیے لیکن اداکار کی 2024 میں آنے والی فلم کے ہدایات کار راجکمار ہیرانی کے ساتھ ہونے والی مضحکہ خیز گفتگو سب کی توجہ کی وجہ بنی۔

فلمساز نے سپر اسٹار سے مضحکہ خیز انداز میں کہا کہ ایس آر کے  باتھ روم سے باہر آ جاؤ، کیا کر رہے ہو؟ ٹریلر دیکھنا ہے۔

یاد رہے کہ شائقین کی جانب سے پوچھے گئے بہت سے سوالات ایس آر کے کی 2023 کی تیسری فلم ‘ڈنکی’ سے متعلق تھے۔

ایک مداح نے اداکار شاہ رخ خان سے پوچھا کہ فلم ڈنکی کس تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔

Ask SRK on X.

اس سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے مداح کو مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا #ڈنکی فکسڈ  ہے اور کیا کروں ماتھے پر گدا لوں۔

Ask SRK on X.

ایس آر کے اور راجکمار ہیرانی کی پہلی فلم ‘ڈنکی’ کرسمس  2023 پر ریلیز کی جائے گی۔

Advertiseme

اداکار شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کا صبر نہ آزماتے ہوئے فلم ڈنکی کی ریلیز ہونے کی تاریخ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ فلم رواں سال 22 دسمبر کو ریلیز ہو گی۔

حال ہی میں شاہ رخ خان نے اپنی فلم جوان کے ذریعے بے شمار کامیابیاں اپنے نام کی ہیں۔

اداکار کی فلم جوان کو شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔

فلم جوان کی کامیابی پر بالی وڈ انڈسٹری کی جانب سے بھی کنگ خان کو مبارک باد دی گئی۔

اداکار اکشے کمار نے بھی شاہ رخ خان کو فلم جوان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

اکشے کی جانب سے ملنے والی مبارکباد پر شاہ رخ خان نے خوشی کا اظہار کیا۔

اکشے کمار نے مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ کیا ہی بڑی کامیابی ہے، مبارک ہو ہمارے جوان شاہ رخ خان۔ ہماری فلمیں واپس آرہی ہیں۔”

اداکار اکشے کمار کے اس پیغام پر شاہ رخ خان نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ نے دعا مانگی نا ہم سب کے لیے تو کیسے خالی جائیگی؟

انہوں نے اکشے کمار کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “صحت مند رہیں کھلاڑی۔”

واضح رہے کہ کرپشن کے معاملات پر بنائی گئی شاہ رخ خان کی فلم جوان نے ریلیز کے ساتھ ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں