شاہ رخ خان کی تعریف کرنے کیلئے میک اپ آرٹسٹ کے پاس الفاظ کم پڑگئے

شاہ رخ خان کی تعریف کرنے کیلئے میک اپ آرٹسٹ کے پاس الفاظ کم پڑگئے


بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے ان کی میک اپ آرٹسٹ پریتشیل سنگھ ڈی سوزا کے پاس الفاظ کم پڑگئے۔

پریتشیل سنگھ ڈی سوزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلم ’پٹھان‘ کے سیٹ سے شاہ رخ خان کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے۔

یہ فلم ’پٹھان‘ کے گانے’بے شرم رنگ‘ کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی ہےجس میں شاہ رخ خان بغیر شرٹ کے صرف کارگو پینٹ پہنے نظر آرہے ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بھی لکھا۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ شاہ رخ خان بہت ہوشیار، ذہین، بہادر، فیاض، انتہائی عاجزانہ مزاج کے شخص ہیں، ان کی شخصیت کو بیان کرنےکے لیے میرے پاس الفاظ کم ہیں۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں شاہ رخ خان کو جاننے اوران کے ساتھ کام کرنے کے قابل ہونے پرخوش اور شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’پٹھان‘ یش راج فلمز کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔

اس فلم میں شاہ رخ خان نے بھارتی انٹیلی جینس ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں