شاہ رخ خان کی بوڑھے شخص کو دھکا دیتے ویڈیو وائرل

شاہ رخ خان کی بوڑھے شخص کو دھکا دیتے ویڈیو وائرل


بالی ووڈ کے سُپر اسٹار دلوں کی دھڑکن اداکار شاہ رخ خان حال ہی میں ایوارڈ شو سے ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔

مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ہفتے کو منعقد ہونے والے 77ویں لوکارنو فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ سے شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ 77ویں لوکارنو فلم فیسٹیول میں بھارتی سُپر اسٹار کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تاہم اس ایوارڈ فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ سے شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

اس ویڈیو میں اداکار کو فوٹوگرافروں کے پاس کھڑے ایک ضعیف شخص کو دھکا دیتے ہوئے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔ سوشل میڈیا صارف کے مطابق کنگ خان نے اس شخص کو دھکا اس لیے دیا کیونکہ وہ فریم میں آ رہا تھا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے کنگ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ شاہ رخ خان کو اس بوڑھے شخص کو دھکا دیتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ مجھے ہمیشہ معلوم تھا کہ وہ (شاہ رخ) اچھے انسان نہیں ہیں، وہ صرف دکھاوا کرتے ہیں جبکہ بعض صارفین و مداحوں نے اداکار کا دفاع بھی کیا اور کہا کہ یہ ان کے مذاق کرنے کا ایک انداز ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں