شاہ رخ خان کا آئیکونک پوز کس نے اور کیسے متعارف کروایا؟

شاہ رخ خان کا آئیکونک پوز کس نے اور کیسے متعارف کروایا؟


بالی ووڈ کے کنگ سُپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا آئیکونک پوز کوریوگرافر سروج خان نے متعارف کروایا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی کوئی بھی فلم ہو اس میں کم از کم ایک گانا تو ایسا ضرور ہوتا ہے جس میں باہیں پھیلانے والا ان کا آئیکونک پوز ضرور شامل ہوتا ہے، جو دنیا بھر میں ان کی پہچان بن گیا ہے۔

حال ہی میں 77 ویں لوکارنو فلم فیسٹیول کے دوران مذکورہ پوز کے بارے میں سوال کیا گیا تو شاہ رخ خان نے مذکورہ پوز کا کریڈٹ بالی ووڈ کی مایاناز کوریوگرافر سروج خان کو دیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سروج خان نے ان کا یہ پوز کس طرح متعارف کروایا۔

کنگ خان نے ماضی کا دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ سروج خان نے ان سے کہا کہ جب وہ کوئی مخصوص ڈانس اسٹیپ نہیں کر سکیں تو اپنی باہیں پھیلا دیں۔

اداکار کے مطابق 90 کی دہائی میں بالی ووڈ اداکاروں کو ڈانس پرفارمنس کے دوران پرفیکٹ ہونا ضروری تھا، اور جب میں اپنی پرفارمنس اچھی طرح نہیں دے پاتا تو میں رات بھر شرمندہ رہتا تھا، جس پر سروج خان نے مذخورہ پوز متعارف کروایا تاکہ میں شرمندگی سے بچ سکوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں