ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے دیوالی پر اپنی نئی میگا فلم ’ڈنکی‘ کے دو نئے پوسٹر جاری کردیئے۔
اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فلم کے دو نئے پوسٹر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ بنا ایسی فیملی کے کیسی ہوگی دیوالی اور کیسا ہوگا نیو ایئر؟
شاہ رخ خان نے مزید لکھا کہ اصلی مزہ ساتھ چلنے، ساتھ رکنے اور ساتھ سیلیبریٹ کرنے میں ہے، ڈنکی کی پوری دنیا ہے یہ الو دے پٹھے۔
Bina aisi family ke, kaise hogi Diwali aur kaisa hoga New Year? Asli maza toh saath chalne, saath rukne, aur saath hi celebrate karne mein hai… Dunki ki poori duniya hai yeh ullu de patthe!
The #DunkiDrop1 is out now.
Watch it here: https://t.co/OlicweXz7M#Dunki releases… pic.twitter.com/qLwGTaKoCG— Shah Rukh Khan (@iamsrk) November 10, 2023
انہوں نے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’ڈنکی‘ کا پہلا ٹیزر آچکا ہے اور فلم کرسمس کے موقع پر پوری دنیا میں ریلیز کی جائے گی۔
کنگ خان نے فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ ایک سادہ سی کہانی ہے ان لوگوں کی جو اپنے خواب اور خواہشات پوری کرنا چاہتے ہیں۔