شاہ رخ خان میری نقل کرتے ہیں: توقیر ناصر کا دعویٰ

شاہ رخ خان میری نقل کرتے ہیں: توقیر ناصر کا دعویٰ


تمغۂ امتیاز اور ستارہ امتیاز کے حامل پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار توقیر ناصر کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان نے ایک فلم میں میری نقل کی ہے۔

حال ہی میں اداکار نے نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر گفتگو کی اور اپنے خیالات کا کھل کر اظہار بھی کیا۔

انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان نے ہمیشہ ان کے کام کی تعریف کی ہے اور ان کے نام کئی بار مختلف لوگوں کے ذریعے اپنا سلام اور تعریفی پیغامات بھی بھیجا ہے۔

انہوں نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پڑوسی ملک کے سُپر اسٹار کنگ خان ان کی نقل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ میں شاہ رخ خان نے میرے ڈراما سیریل ’پرواز‘ کے مکمل کردار کو ہوبہو فلم میں کاپی کیا ہے جسے میں سراہتا ہوں لیکن انہیں اس چیز کا کریڈٹ دینا چاہئے تھا۔ کرن جوہر فلم کے ہدایت کار تھے، انہیں چاہئے تھا کہ وہ اس بات کا کریڈٹ دیتے۔


اپنا تبصرہ لکھیں