شاہ رخ خان منفی کرداروں میں بہت کم کیوں نظر آتے؟

شاہ رخ خان منفی کرداروں میں بہت کم کیوں نظر آتے؟


بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اسکرین پر منفی کرداروں میں کم نظر آنے کی وجہ بتا دی۔

شاہ رخ خان نے ’انڈین آف دی ایئر 2023ء ‘قرار دیے جانے پر ایوارڈ کی تقریب میں دلوں کو چھو لینے والی تقریر کی۔

اُنہوں نے اپنی تقریر کے دوران بطور ایک مہذب شہری اپنی معاشرتی ذمہ داریوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ایک ایسا انسان ہوں جو پُر امید ہے اور خوشیوں بھری کہانیاں سناتا ہے یہی وجہ ہے کہ میں فلموں میں زیادہ تر ایسے کردار ادا کرتا نظر آتا ہوں جو زندگی کے بارے میں مثبت نظریہ رکھتے ہیں، لوگوں کوامید دلاتے ہیں اور اپنے ارد گرد خوشیاں بانٹتے نظر آتے ہیں۔

شاہ رخ خان نے فلموں میں منفی کردار ادا کرنے کے بارے میں کہا کہ اگر میں فلم میں کسی برے آدمی یعنی کوئی منفی کردار ادا کرتا ہوں تو میں اس بات کو یقینی بناتا ہوں کہ اسے آخر میں بہت زیادہ تکلیف میں دکھایا جائے اور اسے کتے کی موت مارا جائے کیونکہ میرا یقین ہے کہ ہمیں ہماری اچھائی کا جواب ہمیشہ اچھائی میں ملتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ رومانس کا بادشاہ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان ’ڈر‘، ’بازی گر‘ اور ’انجام‘جیسی فلموں میں اپنے منفی کرداروں کے لیے بھی جانے جاتے ہیں تاہم اس کے بعد سے وہ منفی کرداروں سے دور رہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں