بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان امریکا میں فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم شوٹنگ کے دوران ان کی ناک زخمی ہوئی، ناک سے خون بہنے پر انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ناک کی معمولی سرجری کی گئی۔
لاس اینجلس میں فلم کا سیٹ لگا ہوا تھا جہاں عکسبندی جاری تھی۔
ان کی ٹیم کو ڈاکٹرز نے بتایا کہ فکرمند ہونے کی کوئی بات نہیں ہے تاہم آپریشن کے بعد شاہ رخ خان کی ناک پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اب شاہ رخ خان واپس بھارت آچکے ہیں، تاحال نہ ہی اداکار اور نہ ان کی ٹیم نے اس حادثے کے متعلق کوئی بیان جاری کیا ہے۔