شاہ رخ خان فلم ’ٹائیگر 3‘ میں خصوصی انٹری دینے کیلئے تیار

شاہ رخ خان فلم ’ٹائیگر 3‘ میں خصوصی انٹری دینے کیلئے تیار


بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنے دوست سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ میں خصوصی انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ممبئی میں شاہ رخ خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ میں خصوصی انٹری کے لیے شوٹنگ اپریل کے مہینے میں ہوگی۔

رپورٹ میں ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ فلم ’ٹائیگر 3‘ میں ’پٹھان‘ خصوصی انٹری شائقین کے لیے یقیناََ حیران کن ہوگی۔

’ٹائیگر‘ اور’پٹھان‘ دونوں جاسوس یش راج اسپائی یونیورس کا حصّہ ہیں اور اب ان دونوں کی ایک دوسرے کے مشن میں خصوصی انٹری سے شائقین کہانی میں کسی زبردست موڑ کو دیکھنے کی توقع کر رہے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ شاہ رخ اپریل کے آخر میں ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ کریں گے اور شوٹنگ ممبئی میں متوقع ہے۔

اس شوٹ کی تفصیلات کو مکمل طور پر پوشیدہ رکھا جا رہا ہے لیکن فلم ’ٹائیگر 3‘ میں یش راج اسپائے یونیورس کے ان دو جاسوسوں کے ملنے کی خبر سن کر شائقین زبردست سرپرائز کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ سلمان خان  نے فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان کو بتایا تھا کہ وہ ایک اہم مشن پر جا رہے ہیں جہاں وہ دونوں ایک دوسرے سے دوبارہ ملیں گے۔

یاد رہے کہ سلمان خان نے  شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ میں انٹری  دی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا اور اب سب کو جاسوسوں کی اس جوڑی کو فلم ’ٹائیگر 3‘ میں ایک ساتھ دیکھنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں