شاہ رخ اور دپیکا کی چنئی ایکسپریس کے پروڈیوسر بھی کورونا کا شکار


بالی وڈ کی مقبول ترین فلم چنئی ایکسپریس اور را ون فلم کے پروڈیوسر کریم مورانی میں بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل پروڈیوسر کریم مورانی کی دو صاحبزادیوں کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کرایا جو کہ مثبت آیا۔

بھارتی پروڈیوسر کو علاج کے لیے ممبئی کے ننواتی اسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں ان کی ایک بیٹی شازا بھی زیرِ علاج ہے۔

دوسری جانب کریم مورانی کی اہلیہ اور ان کے اسٹاف کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کریم مورانی کی بیٹی شازا مارچ کے پہلے ہفتے میں سری لنکا سے آئی تھی جس کے بعد ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی جب کہ ان کی دوسری بیٹی زوئی مارچ کے دوسرے ہفتے راجستھان سے واپس آئی تھی اور اس میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

خیال رہے بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 199 ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں