قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 8 کا فائنل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں شاہین آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے گزشتہ روز ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دیکر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا، اُسی وقت لیجنڈز لیگ میں ایشیا لائنز نے انڈیا مہاراجہ کو شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
شعیب اختر نے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بُک پر شاہد آفریدی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ شاہین آفریدی کی قیادت میں لاہور نے ٹائٹل جیت لیا ہے، جس پر آفریدی نے جواب دیا کہ انہیں مبارک ہو، اب ہمیں بھی فائنل جیتنا ہے۔