شاہین شاہ آفریدی نے مارنس لبوشین کو بولڈ کرکے اسٹمپ توڑ دی

شاہین شاہ آفریدی نے مارنس لبوشین کو بولڈ کرکے اسٹمپ توڑ دی


 کراچی: دوسرے ٹیسٹ میں شاہین شاہ آفریدی نے اسٹمپ توڑ دی۔

کراچی ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا کی ایک ہی وکٹ گری جب مارنس لبوشین بولڈ ہوئے، عالمی رینکنگ میں نمبر ون بیٹر کے بیٹ کا اندرونی کنارہ لیتے ہوئے گیند اسٹمپ پر لگی تو وہ ٹوٹ گئی،اس وقت پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا شکارتماشائیوں کے لبوں پر مسکراہٹ بکھر گئی۔

لبوشین کے آؤٹ ہوتے ہی کینگروز نے اننگز ڈیکلیئرڈ کر کے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔


اپنا تبصرہ لکھیں