شاہین آفریدی کا بطور کپتان، کل پہلا امتحان ہوگا

شاہین آفریدی کا بطور کپتان، کل پہلا امتحان ہوگا


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ کل آکلینڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 10 منٹ پر شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کپتان شاہین آفریدی پہلی مرتبہ اس میچ میں کپتانی کریں گے۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کے پاس تھی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ اتوار، تیسرا 17، چوتھا 19 اور آخری میچ 21 جنوری کو شیڈول ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں