شاہد کپور نے پُرجوش رقص سے آگ ہی لگادی

شاہد کپور نے پُرجوش رقص سے آگ ہی لگادی


بالی وڈ کے نامور اداکار شاہد کپور کی نئی فلم ‘تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا’ کا پہلا گانا  ‘لال پیلی انکھیاں’ ریلیز کردیا گیا ہے۔

اس گانے میں شاہد کپور اپنے روایتی پرجوش لٹکے جھٹکوں سے ڈانس فلور پر آگ لگاتے نظر آرہے ہیں جوکہ کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

اس فلم میں شاہد کپور کے مدمقابل کریتی سینن مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، جبکہ دیگر کاسٹ میں دھرمیندر اور ڈمپل کپاڈیہ بھی شامل ہیں۔

محبت کی کہانی پر مبنی یہ فلم ویلنٹائن ویک پر 9 فروری 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

لال پیلی انکھیاں دیکھیں:

View this post on Instagram

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شاہد کپور کے چاہنے والے کئی سالوں سے ان کی الیکٹریفائنگ ڈانس پرفارمنس دیکھنے کے لئے بے تاب تھے اور اب بالآخر انہوں نے اس گانے میں سب کی خواہش پوری کر دی۔


اپنا تبصرہ لکھیں