پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے سردیوں میں ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
شان شاہد نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پنجاب کی نگراں حکومت سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ پنجاب کے تمام نگرانوں سے گزارش ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ لاہور میں پہلے ہی اسموگ کا مسئلہ ہے اور جنریٹر صرف اسموگ میں اضافہ کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ بجلی کے بل اور پیٹرول کی قیمت بھی دگنی ہوگئی ہے۔
شان شاہد نے اپنی پوسٹ کے آخر میں سوال کیا کہ سردیوں میں اتنی لوڈ شیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟