شادی کے طویل عرصے بعد پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا ایک ساتھ منظرِ عام پر آ گئے

شادی کے طویل عرصے بعد پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا ایک ساتھ منظرِ عام پر آ گئے


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و گلوکارہ پرینیتی چوپڑا اور اُن کے سیاست دان شوہر، راگھو چڈھا نے طویل مدت بعد ایک ساتھ انٹری دی ہے۔

واضح رہے کہ پرینیتی اور راگھو چڈھا کی شادی 2023ء کی ایک بڑی خبر تھی۔

سیاست اور فن کا یہ ملاپ گزشتہ برس 24 ستمبر کو ہوا تھا۔

اس عرصے میں بہت کم اس جوڑے کو ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا گیا ہے جس کی وجہ دونوں کے شعبوں میں زمین آسمان کا فرق اور مصروفیت ہے۔

گزشتہ روز پرینیتی اور راگھو چڈھا ایک ساتھ سدھی ونائک مندر میں ’آشیرواد‘ لینے کے لیے ایک ساتھ پہنچے جہاں میڈیا نے اس جوڑی کو دھر لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل متعدد ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس جوڑی نے میچنگ کا سفید لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ماتھے پر تلک لگائی ہوئی ہے۔

پرینیتی اور راگھو کو کئی مہینوں بعد ایک ساتھ دیکھنے پر مداح و صارفین خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

کوئی صارف پرینیتی کی تعریف تو کوئی راگھو چڈھا کے حق میں نعرے لگا رہا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں 9 اپریل سے شروع ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات کا سلسلہ تاحال جاری ہے، یہ انتخابات یکم جون کو ختم ہوں گے۔

عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے راگھو چڈھا راجیا سبھا کے ممبر ہیں، وہ حالیہ انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں