اداکارہ عید الفطر پر تماثیل تھیٹر پر پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈرامہ ’’ مجھے رنگ دے ‘‘میں پرفارمنس دیں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 01 جون2019ء) شادی کے بعد شوبز سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والی اداکارہ صوبیہ خان عید الفطر پر دوبارہ انٹری دینے کے لئے تیار ہیں۔
اداکارہ صوبیہ خان جنہوں نے آٹھ ماہ قبل عثما ن قادر سے نکاح کے بعد شوبز سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کر لی تھی عید الفطر پر تماثیل تھیٹر پر پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈرامہ ’’ مجھے رنگ دے ‘‘ میں پرفارم کریں گی ۔ ان کے ہمراہ دیگر فنکاروں میں ہماعلی، لائقہ خان، نگار چوہدری، رائنہ خان، قیصر پیا، گلفام ، طاہر نوشاد، سرفراز وکی، عمران شوکی، گڈو کمال اور دیگر شامل ہیں۔ ڈرامے کے رائٹر بلال چوہدری جبکہ پروڈیوسر اکبر بٹ اور حمزہ بٹ ہیں۔