شادی کیلئے مہنگا جوڑا خریدنے کا مذاق اڑانے پر دلہن کا شادی سے انکار


عام طور پر شادی کے لیے دلہا یا دلہن سمیت ان کے اہل خانہ بہت زیادہ خرچ کرتے ہیں تاہم کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جو سادگی کے ساتھ شادی کرنا پسند کرتے ہیں۔

بعض مرتبہ سادگی سے شادی کرنے کی خواہش رکھنے والے افراد کو جہاں دوسرے لوگوں کی جانب سے باتیں سننا پڑتی ہیں وہیں ایسی خواہش پر انہیں اپنے اہل خانہ سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مگر ایک دلہا کی جانب سے شادی کرنے کی خواہش پر یورپی دلہن نے اس سے شادی کرنے سے پی انکار کردیا۔

جی ہاں، یورپی دلہن نے شادی کے لیے مہنگا جوڑا خریدنے پر دلہا کی جانب سے مذاق اڑائے جانے پر شادی سے انکار کردیا۔

برطانوی اخبار ’دی انڈیپینڈنٹ‘ کے مطابق ایک یورپی شخص نے دلہن کی جانب سے شادی نہ کرنے کی وجہ انٹرنیٹ پر بتائی تو لوگ حیران رہ گئے۔

دلہا نے سادگی اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا—فوٹو: جون بنگ ویڈنگ
دلہا نے سادگی اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا—فوٹو: جون بنگ ویڈنگ

رپورٹ کے مطابق ’جوش‘ نامی شخص نے آن لائن پلیٹ فارم ’ریڈٹ‘ پر اپنی شادی نہ ہونے کی پوسٹ شیئر کی جس پر کئی لوگوں نے کمنٹس کیے اور مذکورہ پوسٹ کا علم اس کی دلہن کو ہونے پر معاملہ مزید بگڑ گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر ’جوش‘ نے اپنی دلہن ’ایما‘ کی جانب سے مہنگا جوڑا خریدنے کی بات آن لائن شیئر کی تھی جس پر لوگوں نے بہت سارے کمنٹس کیے تو ان کی دلہن برا مان گئیں اور بعد ازاں ان سے شادی کرنے سے ہی انکار کردیا۔

دلہن کی جانب سے شادی کے انکار اور ان کی جانب سے مہنگا جوڑا خریدنے کے حوالے سے ’جوش‘ نامی دلہا نے پوسٹ میں بتایا کہ شادی سے قبل ہی انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنی شادی سادگی سے منائیں گے اور مجموعی طور پر شادی پر ہر ایک 10 ہزار امریکی ڈالر تک خرچ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر کے نہ نہانے پر بیوی کا طلاق کیلئے عدالت سے رجوع

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ 10 ہزار ڈالرز ان کے بیرون ملک جاکر ہنی مون کے اخراجات سمیت تھے اور دونوں نے مشترکہ فیصلہ کیا تھا کہ شادی کا ہر خرچ ان ہی پیسوں سے کیا جائے گا۔

جوش کے مطابق ان دونوں کے درمیان اچھی طرح سے معاملات چل رہے تھے مگر حالات اس وقت خراب ہوئے جب ان کی دلہن نے مہنگا آن لائن جوڑا خریدا۔

دلہا نے بتایا کہ ان کی دلہن نے آن لائن تقریبا 1110 امریکی ڈالر کی رقم کا جوڑا خریدا جو بہت زیادہ مہنگا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ انہوں نے اپنی دلہن کو مشورے دیے اور بتایا کہ ان سے اچھے جوڑے انتہائی کم قیمت یعنی 50 سے 100 امریکی ڈالر میں بھی آن لائن مل رہے ہیں اور اچھا ہوگا کہ وہ سستے کپڑے خریدے۔

دلہا کے مطابق ان کے مشورہ پر دلہن نے عمل نہیں کیا اور کہا کہ وہ لباس کے تمام پیسے اپنی جیب سے ادا کریں گی اور بعد ازاں دلہن کی والدہ نے بھی پیسے ادا کرنے کی پیش کش کی مگر انہوں نے تمام پیش کش مسترد کیں کیوں کہ پہلے ہی طے کیا گیا تھا کہ شادی کے اخراجات دلہا اور دلہن مشترکہ طور پر مخصوص بجٹ سے ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں: حد سے زیادہ محبت کرنے پر اماراتی خاتون نے شوہر سے طلاق مانگ لی

دلہا نے لکھا کہ بات پیسوں کی نہیں بلکہ اصول اور سادگی کی ہے جسے ان کی دلہن سمجھ نہیں پا رہی۔

انہوں نے لکھا کہ انہوں نے دلہن کو مشورہ دیا کہ وہ شادی پر اپنی والدہ جب کہ دلہا اپنے والد کا شادی والا پرانا لباس پہنیں مگر ان کی دلہن نے وہ مشورہ بھی مسترد کردیا۔

دلہا کے مطابق بعد ازاں ان کی دلہن نے انہیں ’پاگل‘ قرار دے دیا اور یہ کہا کہ اگر ابھی سے ہی وہ ان کے مہنگے لباس پر اتنا اعتراض کر رہے ہیں تو آگے کیا ہوگا اور کیا ان دونوں کی شادی کامیاب ثابت ہوگی؟

دلہا نے لکھا کہ بعد ازاں ان کی دلہن نے ان سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔

دلہن کی جانب سے مہنگا جوڑا خریدنے اور شادی سے انکار سے متعلق دلہا کی جانب سے کی گئی پوسٹ پر ریڈٹ پر کئی لوگوں نے کمنٹس کیے اور دونوں کے خیالات پر برہمی کا اظہارکیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں