شاداب خان کی فارم بدستور پاکستان کیلیے باعث تشویش


سڈنی: ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی فارم بدستور پاکستان کیلیے باعث تشویش ہے۔

سڈنی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران لیگ اسپنرعثمان قادر کی شمولیت کے سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے شاداب خان پر انحصار کر رہے تھے، وہ تھوڑا  آؤٹ آف فارم ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں مزید لیگ اسپنرز تلاش کر رہے تھے، 3، 4 نظروں میں آئے، ان میں سے عثمان قادر کو آسٹریلیا میں کھیلنے کا تجربہ پیش نظر رکھتے ہوئے منتخب کیا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ عثمان قادر کی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کارکردگی بھی اچھی رہی، نوجوان سپنر گوگلی اور فلپر سمیت بولنگ کے ہتھیاروں سے مزین ہیں جب کہ شاداب خان کی فارم بدستور پاکستان کیلیے باعث تشویش ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں