شاداب خان کیریبیئن پریمیئر لیگ میں گیانا ایمازون واریئرز کی نمائندگی کریں گے


سینٹ لوشیا: 

کیریبیئن پریمیئر لیگ کے گزشتہ سیزن میں شرکت سے محروم رہ جانے والے شاداب خان اس بار گیانا ایمازون واریئرز کے اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

افغانی اسپنر راشد خان نے یورو ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے، جس کے باعث گیانا ایمازون واریئرز نے ان کا خلا پورا کرنے کے لیے سی پی ایل ڈرافٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں شاداب خان کو منتخب کر لیا۔

الیکس ہیلز بارباڈوس ٹرائیڈنٹس، لیستھ مالنگا سینٹ لوسیا اسٹارز اور اسورو اڈانا سینٹ کٹس کی نمائندگی کریں گے، آندرے رسل اور ڈیوائن براوو کو جمیکا تلاواز نے برقرار رکھا ہے۔ ٹرائیڈنٹس نے وہاب ریاض کو برقرار رکھا ہے، دفاعی چیمپئن ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے نوجوان اسپیڈ اسٹار محمد حسنین کو منتخب کیا ہے۔ پہلے راؤنڈ میں منتخب ہونے والے ہر کرکٹر کو ایک لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر جیب میں ڈالنے کا موقع ملے گا


اپنا تبصرہ لکھیں