شاداب ابھی تک انگلی کی انجری سے مکمل نجات نہیں پاسکے

شاداب ابھی تک انگلی کی انجری سے مکمل نجات نہیں پاسکے


لاہور: شاداب خان نے کہا ہے کہ ابھی تک انگلی کی انجری سے مکمل طور پر نجات نہیں پاسکا، سوجن اور تکلیف محسوس ہوتی ہے۔

آل راؤنڈر شاداب خان بگ بیش لیگ میں زخمی ہوئے تھے جس کے بعد انھیں نیوزی لینڈ سے ہوم ون ڈے سیریز کیلیے زیر غور نہیں لایا گیا تھا، اب انھوں نے تکلیف سے مکمل چھٹکارا نہ پانے کی بات کہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے سوال کیا کہ پی ایس ایل 8میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرتے ہوئے آپ اپنا انٹرنیشنل کیریئر تو خطرے میں نہیں ڈال رہے؟

اس پر فرنچائز کے جنرل منیجر نے مداخلت کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی بھی نتیجہ اخذ کرنے سے قبل یہ سمجھیں کہ فزیو اور ڈاکٹر نے ان کو کھیلنے کیلیے کہا ہے کیونکہ فٹنس کی بحالی کا یہی طریقہ تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں