پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کے لیے فری انٹری کے ساتھ راولپنڈی اسٹیڈیم کے دروازے کھول دیئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک سری لنکا ٹیسٹ کے دوران شائقین کرکٹ کی دلچسپی کے لیے پہلے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 50 روپے مقرر کی تھی۔
لیکن دوسرے روز پی سی بی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں داخلہ بالکل فری کر دیا ہے جس کے بعد امید ہے کہ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد گراؤنڈ کا رخ کرے گی۔
چیئرمین احسان مانی اور پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان گراؤنڈ بھی میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں موجود ہیں۔