پاکستان میں مارننگ شوز کے دوران نت نئے آئیڈیاز متعارف کرانے سے شہرت حاصل کرنے والی میزبان و اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
اس ویڈیو میں شائستہ کسی خوبصورت مقام پر موجود ہیں، جہاں اس موقع پر وہ مداحوں کو دل چھو لینے والی ایک غزل بھی سنا رہی ہیں۔
شائستہ اپنی ویڈیو میں معروف پاکستانی شاعر محسن نقوی کی غزل ‘تمہیں کس نے کہا تھا’ سناتی نظر آئیں۔
جبکہ انہوں نے یہ مکمل غزل اپنی ویڈیو کے کیپشن میں بھی تحریر کی۔
تمہیں کس نے کہا تھا
دوپہر کے گرم سورج کی طرف دیکھو
اور اتنی دیر تک دیکھو
کہ بینائی پگھل جائے
تمہیں کس نے کہا تھا
آسماں سے ٹوٹتی اندھی الجھتی بجلیوں سے دوستی کر لو
اور اتنی دوستی کر لو
کہ گھر کا گھر ہی جل جائے
تمہیں کس نے کہا تھا
ایک انجانے سفر میں
اجنبی رہرو کے ہمرا دور تک جاؤ
اور اتنی دور تک جاؤ
کہ وہ رستہ بدل جائے
کیریئر کے حوالے سے بات کریں تو شائستہ لودھی نے ایک دہائی سے زائد عرصے تک ٹی وی کی دنیا پر راج کیا۔
شائستہ لودھی نے ’گڈ مارننگ اور اٹھو جاگو پاکستان‘ سمیت دیگر شوز کی میزبانی کی اور ان شوز میں نت نئے ٹرینڈز کو متعارف کروا کر شوز کی ریٹنگ کو بڑھایا۔
ان کی دیکھا دیکھی دیگر ٹی وی چینلز کے مارننگ شوز میں بھی نت نئے ٹرینڈز دکھائے جانے لگے۔
پاکستان میں آج بھی بڑی تعداد میں شائستہ لودھی کے مداح موجود ہیں اور وہ سوشل میڈیا سمیت آن لائن ویب اسٹریمنگ یوٹیوب پر بھی شو کرتی دکھائی دیتی ہیں لیکن وہ اب کسی ٹی وی چینل پر شو کرتی نہیں دکھائی دیتیں۔