سی پیک پر اب تک 26 ارب ڈالر خرچ کر چکے: چینی قونصل جنرل

سی پیک پر اب تک 26 ارب ڈالر خرچ کر چکے: چینی قونصل جنرل


لاہور میں چین کے قائمقام قونصل جنرل مسٹر کائو کے نے کہا ہے کہ پاک چین سوتی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے۔ چین پاکستان میں سی پیک منصوبے پر اب تک 26 ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے۔

پاکستان کی ترقی میں چین اپنا ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا اور ہماری آہنی دوستی ہے۔ چین پاکستان کو علاقائی سفارتکاری میں سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ چین اور پاکستان سی پیک منصوبے کی تعمیر کے لئے دوستی، تعاون، اسٹرٹیجک ہم آہنگی اور گہرے مضبوط تعلقات کا پرچم ہمیشہ بلند رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں چین کی آزادی کی 74ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔

وزیر اعلیٰ، گورنر پنجاب، خورشید محمود قصوری، نگران وزراء عامر میر ، ڈاکٹر جاوید اکرم، لاہور میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز، ایرانی قونصل جنرل مہران موحدفر اور ترکی کے قونصل جنرل درمس بستوگ اورپاک چائینہ تھنک ٹینک آئی آئی آر ایم کے چئیرمین محمد مہدی، صنعتکاروں، کاروباری برادری سے تعلق رکھنے والے اہم بزنس مینوں سمیت پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کےاعلی عہدیداروں اور انجنئیرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

قائمقام چینی قونصل جنرل مسٹر کے کائو نے کہا کہ 2023کے پہلے چھ ماہ کے دوران چین کی معاشی گروتھ 5.5فیصد رہی جو کہ دنیا کی بڑی معیشتوں میں سب سے اوپر ہے، چین نے اپنی ترقی کی بنیاد پر دنیا کو ترقی کے نئے مواقع دیئے۔

نائب صدر لی فنگ نے دورہ پاکستان میں شہباز شریف حکومت کے ساتھ پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے چھ اہم معاہدے کئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب پاکستان کا ثقافتی، معاشی اور تعلیمی مرکز ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں