سی این جی اسٹیشنز کی بندش ، نیا شیڈول آگیا

سی این جی اسٹیشنز کی بندش ، نیا شیڈول آگیا


کراچی : سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) نے صوبے کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 48 گھنٹے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (SSGC) نے ہفتے کے روز کراچی میں صنعتوں اور کمبائنڈ نیچرل گیس (CNG) اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی کے شیڈول کا اعلان کیا، اے آر وائی نیوز نے رپورٹ کیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) کو گیس کی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے، گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث صنعتی اور سی این جی کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

ایس ایس جی سی ترجمان نے بتایا کہ تمام صنعتیں،صنعتی پاور جنریشن یونٹس بند رہیں گے جبکہ سی این جی اسٹیشن دو دن تک بند ہیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے تمام سی این جی اور ایل این جی اسٹیشنز ہفتہ 6 جنوری صبح 8 بجے سے پیر 8 جنوری،صبح 8 بجے تک 48 گھنٹے بند رہیں گے۔

ایس ایس جی سی نے کہا کہ صنعتی اور سی این جی کو گیس کی بندش ایس ایس جی سی کے سسٹم میں گیس کی سپلائی کی کمی کی وجہ سے ہے، بندش اوگرا اور ای سی سی کے منظور شدہ سیکٹر وار گیس لوڈ مینجمنٹ پلان سے منظور شدہ صنعتی صارفین کے لیے ہے۔

ترجمان کے مطابق گیس تعطیل کی مدت کی خلاف ورزی کرنے والے صنعتی یونٹ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، خلاف ورزی پر گیس کی سپلائی کم از کم 7 دنوں کے لیے منقطع کر دے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں