سیکیورٹی اہلکار کی بدسلوکی، اریجیت سنگھ نے مداح خاتون سے معافی مانگ لی


  لندن: مشہور بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ نے برطانیہ میں اپنے کنسرٹ کے دوران ایک خاتون مداح کے ساتھ سیکیورٹی گارڈ کے نامناسب رویے پر معذرت کی اور سیکیورٹی اہلکار کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ’کسی کا گریبان پکڑنا مناسب نہیں۔‘

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اریجیت سنگھ نے اس وقت اپنی ناراضگی کا اظہار کیا جب انہوں نے ایک سیکیورٹی اہلکار کو ایک خاتون مداح کو گلے سے پکڑتے ہوئے دیکھا۔

گلوکار نے اس واقعے کے بعد مائیک پر بات کرتے ہوئے اہلکار کو ہدایت کی کہ ’براہِ مہربانی بیٹھ جائیں‘ اور مداح خاتون سے معذرت کرتے ہوئے کہا، ’مجھے واقعی افسوس ہے، میں آپ کو بچا نہیں سکا۔‘

خاتون نے بھی سیکیورٹی اہلکار سے شکایت کی کہ اسے گلے سے کیوں پکڑا گیا، جس پر اریجیت سنگھ نے فوراً مداخلت کرتے ہوئے معاملے کو سنبھالنے کی کوشش کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں