سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علی ظفر، پارلیمانی لیڈر عون عباس ہوں گے، بیرسٹرگوہر

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علی ظفر، پارلیمانی لیڈر عون عباس ہوں گے، بیرسٹرگوہر


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹرگوہر خان نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علی ظفر جبکہ پارلیمانی لیڈر عون عباس ہوں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن ہونے تک چیئرمین کا انتخاب نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کا کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا، توشہ خانہ میں بی بی بشریٰ نے پیسے نہیں لیے۔

بیرسٹرگوہرخان کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کا کردار ادا کرنےکو تیار ہیں، ہمارےخلاف کارروائیاں بند کی جائیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں