سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی والدہ انتقال کر گئیں

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی والدہ انتقال کر گئیں


پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی والدہ محمودہ خانم آج صبح انتقال کر گئیں۔

اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر یہ خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔

بشریٰ انصاری نے یہ افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میری پیاری ماں محمودہ خانم ابھی ہمیں چھوڑ کر چلی گئی ہیں، اُن کا بستر پر ایک لمبا اور دکھی وقت گزرا۔

انہوں نے لکھا کہ میری والدہ میری پیاری بہن سنبل سے ملیں گی، الوداع میری پیاری امّی جان۔

دوسری جانب بشریٰ انصاری نے والدہ اور بہن کی ایک یادگار ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری پیاری ماں اور خوبصورت بہن سُنبل شاہد، اللّٰہ کے گھر ایک ساتھ ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

واضح رہے کہ اداکارہ بشریٰ انصاری کی والدہ طویل عرصے سے علیل تھیں۔

رواں سال 2022 جولائی کو بشریٰ انصاری کی والدہ کو شدید علالت کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں منتقل کیا گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں