رواں مالی سال کے دوران سیمینٹ کی برآمدات میں 35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے )کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس مارچ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 47 لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن رہی جو کہ گزشتہ سال اسی مہینے کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے۔
اے پی سی ایم اے کے مطابق اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے مہینے میں سیمینٹ کی برآمدات کا حجم گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 63 فیصد کم رہا ہے۔
مارچ 2022 میں پاکستان نے 2 لاکھ 95 ہزار میٹرک ٹن سے زائد سیمنٹ بیورن ملک برآمد کیا جب کہ گزشتہ برس اسی مہینے میں 8 لاکھ 15 ہزار میٹر ٹن سے زائد سیمنٹ بیرون ملک بھجوایا گیا تھا۔
اے پی سی ایم اے کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ (جولائی تا مارچ)کے دوران سیمنٹ کی کل فروخر 4 کروڑ 8 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ رہی جب کہ گزشتہ سال اسی دورانیے میں 4 کروڑ 33 لاکھ میٹرک ٹن سیمنٹ فروخت ہوا تھا۔
رواں مالی سال کی پہلی 3 سہہ ماہیوں میں ملک بھر میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 3 کروڑ 61 لاکھ ٹن سے زیادہ رہی جو کہ گزشتہ سال کے تقریباً برابر ہے۔
رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 46 لاکھ ٹن سے زائد سیمنٹ برآمد کیا گیا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہے۔