سیلفیوں کے جنون نے ڈولفن کے بچے کی جان لے لی


ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے ساحل سینٹا ٹیریسیتا پر سیاحوں کی سیلفیوں نے ڈولفن کے بچے کی جان لے لی۔

وائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے مطابق  ساحلِ سمندر پر سیاحوں نے ڈولفن کے بچے کو سیلفی لینے کے لیے سمندر سے باہر نکالا۔

حکام کے مطابق سیاحوں نے ڈولفن کے بچے کو پانی سے نکال اسے ہاتھوں میں اوپر اٹھا رکھا تھا اور سیلفی لینے کے بعد اسے ایک سے دوسرے کے ہاتھ میں دیا جا رہا تھا کہ اسی دوران ڈولفن کے بچے نے دم توڑ دیا۔

فوٹو: میٹرو یو کے

انہوں نے مزید بتایا کہ فرانسیشین ڈولفن کی یہ نسل پہلے ہی معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے کیونکہ یہ دوسری ڈولفن کی طرح پانی سے باہر آکر زندہ نہیں رہ سکتیں، ان کی جلد بے حد موٹی اور چکنی ہوتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ساحلِ سمندر پر آنے والے ایک سیاح نے اس ڈولفن کے بچے کو پانی سے نکال کر اپنی سیلفیوں کی خاطر اس سے اس کی زندگی چھین لی، ڈولفن کے بچے کو ایک کھلونا سمجھا جا رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس نسل کی ڈولفن دنیا میں صرف 30 ہزار کے قریب باقی رہ گئی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں