سیلابی پانی میں ڈوب کر خاتون سائنسدان ہلاک، باپ کی تلاش جاری

سیلابی پانی میں ڈوب کر خاتون سائنسدان ہلاک، باپ کی تلاش جاری


بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے سیلابی ریلے میں خاتون سائنسدان اپنے والد سمیت بہہ گئیں خاتون کی لاش نکال لی گئی۔

بھارت کی ریاست تلنگانہ میں گزشتہ دنوں ہونے والی طوفانی بارشوں اور سیلاب سے شدید تباہی مچائی ہے اور اب تک درجنوں افراد جان سے جا چکے ہیں۔

گزشتہ روز زرعی سائنسدان ڈاکٹر نوناوت اشونی کی کار سیلابی ریلے میں پھنسنے کے بعد ندی میں جا گری۔ کار میں ان کے والد موتی لال نائک بھی سوار تھے۔

رپورٹ کے مطابق مرنے سے قبل خاتون نے اپنے رشتے داروں کو آخری فون کال کر کے بتایا کہ ان کی کار پل پر پھنس گئی ہے اور سیلابی پانی ان کی گردنوں تک آ چکا ہے۔

اہلخانہ نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی تاہم جب تک پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، تب تک کار ندی میں گرنے کے بعد بہتی ہوئی دور جا چکی تھی۔ پولیس نے این ڈی آر ایف کی ٹیم کی مدد سے اشونی کی لاش برآمد کرلی جب کہ باپ کی تلاش جاری ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں