سیف علی خان نے بچپن میں والدین کو بہت پریشان کیا، سوہا علی خان کا انکشاف

سیف علی خان نے بچپن میں والدین کو بہت پریشان کیا، سوہا علی خان کا انکشاف


بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوہا علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بڑے بھائی، اداکار سیف علی خان نے والدین کو بچپن میں بہت پریشان کیا ہے۔

سوہا علی خان نے ایک ویب شو کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ سیف علی خان  باغیانہ فطرت کے مالک تھے، اُنہوں نے بچپن میں والدین کو پریشان کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور والدین کا بنایا ہوا ہر اصول توڑا۔

اُنہوں نے بتایا کہ ہم دونوں کی پیدائش میں 9 سال کا فرق ہے اس لیے جب میں نے ایک بار اپنی معاشیات کی کلاس نہیں لی تو میری والدہ نے مجھ سے کہا ’اگر یہ کسی قسم کی بغاوت کا آغاز ہے تو اسے بھول جاؤ کیونکہ ہم نے یہ سب پہلے ہی دیکھ لیا ہے‘ جس کے بعد میں دوبارہ ایسا کبھی نہیں کیا کیونکہ میرے بھائی کی طرح باغی ہونا میرے بس کی بات نہیں تھی۔

سوہا علی خان نے بتایا کہ میرے بھائی بہت منفرد  قسم کے ہیں وہ میرے ساتھ کبھی روایتی بڑے بھائیوں کی طرح پیش نہیں آئے، وہ کافی آزاد خیال ہیں، اُنہوں نے میری دیکھ بھال کی، مجھے ہمیشہ سراہا اور جتنی بار میں نے ان سے کسی چیز کے لیے مشورہ مانگا اتنی ہی بار اُنہوں نے بھی مجھ سے میری رائے پوچھی۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ اب ہم کئی سالوں سے ایک دوسرے الگ رہتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ہمارے رشتے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

اداکارہ نے بتایا کہ میرے بھائی نے ایک رنگین زندگی گزاری ہے اور وہ قدامت پسند نہیں ہے لیکن جب ان کی چھوٹی بہن کی بات آتی ہے تو پھر ان کی فطرت میں موجود جاگیردارانہ اثر نظر آنے لگتا ہے کیونکہ جب  میں نے اُنہیں جب پہلی بار اپنے شوہر کنال کیمو سے ملوایا تھا تو اُنہوں نے بڑے بھائی ہونے کے ناطے بہت پوچھ گچھ کی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں