سید قربانی دے گیا ہے، یزید کی اُلٹی گنتی شروع : نور بخاری کا ایرانی صدر کو خراجِ عقیدت

سید قربانی دے گیا ہے، یزید کی اُلٹی گنتی شروع : نور بخاری کا ایرانی صدر کو خراجِ عقیدت


دین کی خدمت کے لیے شوبز انڈسٹری چھوڑنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

نور بخاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گزشتہ ہفتے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی تصویر شیئر کی ہے۔

نور بخاری کا تصویر کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’سید قربانی دے گیا ہے، اب مسلم امّہ کے لیے خیر آنے والی ہے، یزید کی اُلٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ابراہیم رئیسی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی۔

تہران ٹائمز کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مشرقی آذربائیجان کے گورنر ملک رحمتی، مشرقی آذربائیجان میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے محمد علی بھی جاں بحق ہوئے۔

صدارتی محافظوں کے سربراہ مہدی موسوی بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں