سیب میں قدرتی طور پر وافر مقدار میں آئرن پایا جاتا ہے جو انسانی جسم کی نشونما کے لیے اہم عنصر ہے، آئیے اس کے فوائد طبِ نبویﷺ کی روشنی میں جانتے ہیں۔
ایک مرتبہ حضور اقدسﷺ نے حضرت ابوذرؓ کو ایک ’’ سیب‘‘عطا فرمایا اور ارشاد فرمایا کہ: ’’ یہ قلب کو تقویت دیتا ہے ، طبیعت کو خوش کرتا ہے اور سینےکے کرب کو دور کرتا ہے۔‘‘(سنن نسائی)
پھلوں اور سبزیوں کے مقابلے میں سیب میں فاسفورس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اس لیے یہ مقوی دماغ بھی ہے۔ دماغی کام کرنے والوں کے لیے یہ ایک عظیم نعمت ہے۔
اس کا استعمال خون کے سرخ ذرات میں اضافہ کر کے چہرے کو سرخ و شاداب اور جسم کو مضبوط و توانا بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
سیب دل کو تقویت بخشتا ہے اور دل کی عام تکلیفوں میں اس کا مختلف طریقوں سے استعمال سود مند ثابت ہوتا ہے۔