جنوبی سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے 2 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔
سری نگر میں مقیم بھارت کے دفاعی ترجمان نے بتایا کہ جنوبی سیاچن میں دونوں فوجی اہلکار تقریبا 18،000 فٹ کی بلندی پر گشت کر رہے تھے کہ برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد ہی ریسکیو ٹیم (اے آر ٹی) جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی جس نے اہلکاروں کی تلاش کا عمل شروع کیا۔
دفاعی ترجمان نے بتایا طبی ٹیموں کی بہترین کوششوں کے باوجود بھی برفانی تودے کی زد میں آنے کی وجہ سے 2 بھارتی فوجی اہلکار دم توڑ گئے۔
واضح رہے کہ 2 ہفتےقبل بھی برفانی تودہ گرنے سے 4 بھارتی فوجی اور 2 شہری ہلاک ہوئے تھے۔