سیالکوٹ میں ظلم کی انتہا، ذاتی رنجش پر 6 سالہ بچی قتل


سیالکوٹ میں ظلم کی انتہا، ظالم درندوں نے ذاتی رنجش پر 6 سالہ بچی کو نشہ آور شے پلا کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق افسوسناک سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے نواحی گاؤں بٹر میں پیش آیا جہاں ذیشان اور احتشام نامی ملزمان نے 6 سالہ نور فاطمہ کو گھر کے باہر سے اغوا کر لیا اور زیر تعمیر مکان میں لے جاکر نشہ آور شے پلا دی۔

مقامی پولیس کے مطابق گلی میں کھیلتے بچوں نے بچی کے والد محمد قیصر کو فوری اطلاع دی، تلاش کرنے پر نور فاطمہ بے ہوشی کی حالت میں زیر تعمیر مکان کے کمرے سے ملی جو اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی۔

پولیس نے واقع میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں