سیاسی پناہ کا معاملہ، پی ایچ ایف کا کھلاڑیوں کا پاسپورٹ کینسل کرانے کیلئے وزارتِ داخلہ سے رابطہ

سیاسی پناہ کا معاملہ، پی ایچ ایف کا کھلاڑیوں کا پاسپورٹ کینسل کرانے کیلئے وزارتِ داخلہ سے رابطہ


ہاکی کھلاڑیوں کا بیرون ملک سیاسی پناہ کے معاملے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے 3 کھلاڑیوں اور فزیو کا پاسپورٹ کینسل کرانے کے لیے وزارت داخلہ سے رابطہ کر لیا۔

پولینڈ سے واپسی کے بعد کھلاڑی اور فزیو دوبارہ یورپ روانہ ہوگئے۔

تین کھلاڑیوں میں مرتضیٰ یعقوب،عبدالرحمٰن جونیئر، احتشام اسلم اور فزیو ڈاکٹر وقاص شامل ہیں، کھلاڑیوں نے پی ایچ ایف کو بیرون ملک جانے کی اطلاع نہیں دی۔

رانا مجاہد نے کہا کہ وزارت داخلہ کو خط لکھ کر پاسپورٹ کینسل کرانے کی درخواست کریں گے، کھلاڑیوں کے ڈیپارٹمنٹس سے بھی رابطہ کیا ہے، تینوں کھلاڑی اور فزیو یورپ میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کو ملنے والی اطلاع کے مطابق کھلاڑی سیاسی پناہ کی درخواست کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب ہاکی پلیئر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی پناہ کی درخواست دی نہ لینا چاہیتے ہیں، بیرون ملک جانا  ہوتا تو یہ کام پہلے بھی کرسکتے تھے۔

ذرائع نے کہا کہ 5 میچ کھیلنے یورپ آئے ہیں جس کے ایک ہزار یورو ملے ہیں، جس طلب سے میچ کھیلے تھے اس نے مزید میچ کے لیے معاہدے کی پیشکش کی تھی، کھلاڑیوں نے پیشکش قبول کی، وہاں ملازمت نہیں بلکہ ہاکی کھیل رہے ہیں۔

 ہاکی پلیئر کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کلب معاہدے کے مطابق انہیں عارضی رہائشی کارڈ بنا کر دے گا، کھلاڑیوں نے پی ایچ ایف کو آگاہ کیا تھا، ایشین چیمپینز ٹرافی کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں