سیاسی پارٹی کے ورکرز نے آئی پی ایل ٹیم بس کے شیشے توڑدیے

سیاسی پارٹی کے ورکرز نے آئی پی ایل ٹیم بس کے شیشے توڑدیے


 ممبئی: بھارت میں ایک سیاسی پارٹی کے ورکرز نے آئی پی ایل ٹیم بس کے شیشے توڑدیے۔

ممبئی کے فائیواسٹار ہوٹل کی پارکنگ میں ایک فرنچائز کی لگڑری بسیں موجود تھیں، آدھی رات کو مہاراشٹر کی ایک پارٹی ایم این ایس کے ٹرانسپورٹ ونگ کے ورکرز احتجاج کرتے ہوئے وہاں آئے پہلے ایک بس پر پوسٹر چسپاں کیے اور پھر توڑ پھوڑ شروع کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے احتجاج کے باوجود دوسری اسٹیٹس سے بسیں آئی پی ایل کیلیے حاصل کی گئی ہیں جو ہمیں قبول نہیں ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں