امور بھارت ادکار دلجیت دوسانجھ کی فلم مبینہ سیاسی مداخلت کے باعظ ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ٹی آئی ایف ایف) کی پریمیئر فہرست سے نکال دی گئی۔
فلم پنجاب 95 کے پروڈیوسرز نے رواں برس جولائی میں اعلان کیا تھا کہ ان کی فلم کا ٹی آئی ایف ایف میں پریمیئر ہوگا۔
تاہم اب نئی اطلاعات ہیں کہ فلم کو پریمیئر ہونے والی فلموں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔
مذکورہ فلم کے نکالے جانے کی وجہ تو سامنے نہیں آئی، تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سیاسی دباؤ کے باعث فلم کو فہرست سے نکالا گیا۔
مذکورہ فلم انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے جسونت سنگھ کھالڑا کی زندگی پر مبنی ہے۔
اسی حوالے سے ٹی آئی ایف ایف نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں فلم کو “پنجاب کی شورش کے دوران جان لیوا کرپشن کا پردہ فاش کرنے” کے طور پر بیان کیا ہے۔
فلم میں جسونت سنگھ کھالڑا کو جعلی پولیس مقابلوں میں نوجوان سکھوں کے قتل عام کیخلاف جدوجہد کرتے دکھایا گیا ہے۔
فلم میں جسونت سنگھ کا کردار دلجیت دوسانجھ نے نبھایا جبکہ دیگر اداکاروں میں ارجن رامپال اور سویندر پال پکی نے دیگر اہم کردار نبھائے ہیں۔
خیال رہے کہ اپنے اعلان کے ساتھ ہی یہ فلم راڈار پر آگئی تھی۔ فلم کو پہلے گھلوگارا کا نام دیا گیا تھا۔ یہ اصطلاع سکھوں کی نسل کشی کو بیان کرتی ہے۔