سیاسی مافیا اپنے مفاد اور کرپشن کا تحفظ چاہتا ہے، وزیراعظم


Pakistani Prime Minister Imran Khan attends a meeting of the Shanghai Cooperation Organisation (SCO) Council of Heads of State in Bishkek on June 14, 2019. (Photo by Alexey DRUZHININ / SPUTNIK / AFP)

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی مافیا صرف اپنے مفاد اور کرپشن کا تحفظ چاہتا ہے اگر یہ لوگ انتخابی اصلاحات میں سنجیدہ ہے تو ہم مل کر کام کریں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی اصلاحات مشکل مرحلہ ہے لیکن ناممکن نہیں، گزشتہ سال خسارہ 13 ارب ڈالر تھا اس سال 7 ارب ڈالر تک لایا گیا، حکومتی ترجمان ٹی وی پر سیاسی بحث کے بجائے حکومتی کامیابیوں سے عوام کو آگاہ کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پہلے دن کہا تھا اصلاحات کے خلاف ہر شعبے کا مافیا سڑکوں پر نکلےگا، سیاسی مافیا صرف اپنے مفاد اور کرپشن کا تحفظ چاہتا ہے ان کو معلوم ہے حکومت کامیاب ہوئی تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی، اگر اپوزیشن انتخابی اصلاحات میں سنجیدہ ہے تو ہم مل کر کام کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں