سیاسی استحکام آنے کی امید پر سرمایہ کاروں کی خریداری میں دلچسپی

سیاسی استحکام آنے کی امید پر سرمایہ کاروں کی خریداری میں دلچسپی


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 2943 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

الیکشن 2024 کے بعد سیاسی بے یقینی کی صورتحال کے خاتمے کی امید پر سرمایہ کاروں نے شیئرز کی خریداری کی۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 4.92 فیصد اضافے سے 62815 کی سطح پر بند ہوا۔

شیئر کی قیمت بڑھنے پر کیپٹلائزیشن میں 364 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کیپٹلائزیشن 8717 ارب روپے سے بڑھ کر 9081 ارب روپے پر پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 63 ارب 50 کروڑ روپے مالیت کے ایک ارب 69 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔ جنوری 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس سے خسارے میں آگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جنوری 24 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 26 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا جبکہ دسمبر 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ 40 کروڑ ڈالر سرپلس تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں