اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سیاست میں استعفے اور لوگ آتے جاتے رہتے ہیں ہمارے لیے پاکستان کا مفاد اولین ترجیح ہے۔
گور نرہاؤس میں یوم استحصال کشمیر پرسیمنیار سے خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے، پانچ اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پورے ملک میں پروگرام ہوں گے۔
شبلی فراز کاکہنا تھاکہ اپوزیشن اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہے، اسے احتساب کی بھنک پڑتی ہے تو اے پی سی شروع کر دیتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں استعفے آتے رہتے ہیں، وزیراعظم نے مشیروں کو بھی اثاثہ جات ڈیکلیئرکرنے کا پابند بنایا ہے، پہلی بار معاونین خصوصی کے اثاثے ڈکلئیر کیے گئے ڈیجیٹل پاکستان کا منصوبہ جاری رہے گا۔