سہیل خان نے کوہلی سے جھگڑے کی وجہ بتادی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سہیل خان نے کوہلی سے جھگڑے کی وجہ بتادی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر سہیل خان نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے حوالے سے سال 2015 ورلڈکپ میں ہونے والی تکرار کی وجہ بتادی۔

معروف یوٹیوبر سے پوڈ کاسٹ پر بات کرتے ہوئے فاسٹ بولر سہیل خان نے بتایا کہ ’’ بھارت کے خلاف سال 2015 ورلڈکپ میں بھارت سے ہمارا پہلا میچ تھا، بھارتی اننگز کے بعد جب ہماری باری جاری تھی تو میں بیٹنگ کیلئے آیا کوہلی نے جملے کسے، انہوں نے جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں آپکو آئے ہوئے اتنی باتیں کرتے ہو‘‘۔

جس پر میں نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ بیٹا جب آپ انڈیا انڈر 19 میں کھیل رہے تھے تب آپ کا باپ ٹیسٹ کرکٹر تھا جس پر مصباح بھائی آئے اور مجھ پر غصہ کیا کہ خاموش ہوجاؤ، ادھر سے دھونی آیا اور ویرات سے کہا سائیڈ میں ہوجاؤ، یہ پرانا چاول تم نہیں جانتے، جس کے بعد وہ واپس فیلڈ پر جاکر کھڑے ہوگئے تھے‘‘۔

سہیل خان نے اعتراف کیا کہ ویرات کوہلی ایک بڑا کھلاڑی ہیں لیکن کرکٹ کے میدان پر کوئی ذات پر سوال اٹھائے گا تو دیکھوں گا نہیں میرے سامنے کون ہے۔

دوسری جانب کوہلی سے متعلق بیان سامنے آنے کے بعد بھارت کے سابق کرکٹرز اور صحافی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں