نئی دہلی: سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر بھارتی اینکر کے بڑبولے پن پر ناراض ہوگئے۔
ایشیا کپ میں ٹاکرے کے دوران ٹی وی مباحثے میں ایک بھارتی اینکر نے سہواگ سے منسوب بیان کو ” باپ، باپ ہوتا ہے” کو دہرایا تو شعیب اختر نے اس کا برملا نوٹس لیتے ہوئے انھیں ٹوکا کہ مجھے سہواگ کی کوئی ایسی بات یاد نہیں ہے، ہمیں باہمی احترام کا رشتہ برقرار رکھتے ہوئے کرکٹ پر بات کرنی چاہیے۔
ایک موقع پر شعیب نے کہا کہ اگریہ چیز اس نے میرے منہ پر بولی ہوتی تو وہ بچتا نہیں، مجھے معلوم نہیں کہ اس نے یہ بات کب اور کہاں کی تھی، میں نے ایک بار بنگلادیش میں اس سے پوچھا تھا تو اس نے اس سے انکار کردیا تھا۔