سڈنی گراؤنڈ کے دروازے ٹنڈولکر اور لارا کے نام منسوب ہوگئے

سڈنی گراؤنڈ کے دروازے ٹنڈولکر اور لارا کے نام منسوب ہوگئے


سڈنی: سچن ٹنڈولکر اور برائن لارا کے نام سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں دروازوں کے نام منسوب کردیے گئے۔

سابق بھارتی ماسٹر بیٹسمین سچن ٹنڈولکر اور ویسٹ انڈین اسٹار برائن لارا کے نام سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں دروازوں کے نام منسوب کردیے گئے۔

ان سے قبل گراؤنڈ کے دیگر دروازے ڈونلڈ بریڈمین، ایلن ڈیوڈسن اور آرتھر مورس کے نام کیے گئے تھے، یہ دروازے میدان میں جانے کے استعمال ہوتے ہیں۔

گراؤنڈ انتظامیہ نے ٹنڈولکر کی 50 ویں سالگرہ پر اور لارا کے سڈنی میں 277 کی اننگزکھیلنے کے 30 برس مکمل ہونے پر اعزاز سے نوازا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں