سڈنی میں پاکستانی رپورٹ کا جائزہ لینے کیلیے فیٹف کا اجلاس شروع

اسلام آباد: گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے 22 سفارشات کے جوابات پر مشتمل پاکستان کی رپورٹ کا جائزہ لینے کیلیے ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ کا اجلاس گزشتہ روز سڈنی میں شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ اجلاس میں پاکستان کا 5رکنی وفد شریک ہے اس بارے میں جب وزارت خزانہ کے ترجمان عمر حمید نے بتایا کہ یہ اے پی جی کے ٹیکنیکل کوآرڈینیشن ورکنگ گروپ کا اجلاس ہے جس میں پاکستان کے علاوہ ملائشیا،انڈونیشیا اور آسٹریلیا بھی شامل ہے، یہ اجلاس دو ،تین روز جاری رہے گا، اس اجلاس میں اے پی جی کی رپورٹ کے حوالے سے ٹیکنیکل سطع کی بات چیت ہوتی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے 40 اہداف کے حصول پر پیش رفت کا جائزہ لیا جارہا ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 40 اہداف میں سے 36 پر پیش رفت دکھائی ہے،اے پی جی کے بعد اب21جنوری کو ایف اے ٹی ایف کا اجلاس بیجنگ میں ہو گا، فروری کے پہلے ہفتے میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نکالنے کا فیصلہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں